Live Updates

سرگودھا٬ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خونی ڈکیتی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خونی ڈکیتی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ٬ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اقبال کالونی چوک میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رکشہ پر سوار سبز منڈی کے آڑھتی سے رقم چھیننے کی کوشش کررہے تھے کہ رکشہ ڈرائیور محمد جمیل نے مہارت سے رقم کو لوٹنے سے بچا لیا اور تاجر کو بینک پہنچا دیا جس پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے طیش میں آکر محمد جہانگیر پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا اخبارات میں خبر شائع ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے قتل کے واقعہ کی رپورٹ آر پی او سرگودھا سے 24 گھنٹے میں طلب کر لی ہے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات