وزارت تجارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ‘ پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام ’’ کنو کی برآمدات ‘‘ بارے سیمینار

مقررین نے ملک میں کنو کی پیداوار بڑھانے ‘ اس کو محفوظ بنانے ‘ گریڈیشن کرنے کے علاوہ برآمدات میں اضافہ کیلئے حکومتی اقدامات پرروشنی ڈالی

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) وزارت تجارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ‘ پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام ’’ کنو کی برآمدات ‘‘ بارے سیمینار منعقد ہوا ۔ سیمینار میں کنو گروورز ایسوسی ایشن کے اراکین تاجر ‘ ایکسپورٹر اور فیکٹریز مالکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں صدر سرگودہا چیمبر آف کامرس قیصر اقبال ‘ پلاننگ آفیسر ‘ سٹریس ریسرچ انسٹیٹیوٹ سرگودہا ملک عبدالرحمن ‘ ڈاکٹر وقاراحمد ‘ ڈاکٹر محمد اشرف ‘ کنسلٹنٹ جائیکا ا وردیگر شامل ہیں ۔

مقررین نے ملک میں کنو کی پیداوار بڑھانے ‘ اس کو محفوظ بنانے ‘ گریڈیشن کرنے کے علاوہ برآمدات میں اضافہ کیلئے حکومتی اقدامات پرروشنی ڈالی۔سیمینار میں جاپان میں کنو کی فروخت کے مواقع بارے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کنو کو بیماریوں سے محفوظ بنانے اور باغات سے بہتر پیداوار کیلئے کنو گرو$رز کو مفید معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر کسانوں کی طرف سے کنو کی پیداوار کی بڑھوتی میں حائل مشکلات او راپنے مسائل کی نشاندہی کی۔

صدر سرگودہاچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قیصر اقبال نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹرس پیدا کرنے والا دنیا کا 13 واں بڑا ملک ہے اور سرگودہا میں پاکستان کی کل پیداوار کا80 فیصد سٹرس پیدا ہوتاہے ۔ پاکستان میں 2.132 ملین ٹن کینو کی پیداوار ہوتی ہے جس میں 2.077 ملین ٹن پنجاب کا حصہ ہے اور سرگودہا کا حصہ 94 فیصد ہے او راس کی ایکسپورٹ میں 95 فیصد ہے ۔

گذشتہ سال 150.6 ملین ڈالر کا کینو دنیا کے مختلف ممالک میں برآمد کیاگیا ۔ جس پر حکومت کی جانب سے مزید توجہ دی جائے تو یہ شعبہ 200 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ تک پہنچ سکتاہے لیکن ہم معیاری اور سیڈ لیس پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے تقریبا ایک ہزار ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کو ممکن بنا رہے ہیں ہمارا ہدف اس سیکٹر کی سو فیصد ایکسپورٹ کو حاصل کرناہے ۔