بلدیا تی ادارے سے ہونے والے ترقیا تی کا م معیاری ہوگا ٬ میر عامر خان جمالی

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:30

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) بلدیا تی ادارے سے ہونے والے ترقیا تی کا م معیاری ہوگا ٬ کونسلران سمیت میں خود کام کی مانیٹرنگ کرونگا٬ میڈ یا بھی ان کاموں کو چیک کرے ٹھیکیدار کام تسلی بخش کریں ورنہ ان کے خلاف کا روائی ہو گی ان خیالات کا اظہار چیرمین میونسپل کمیٹی میر عامر خان جمالی نے گزشتہ روز جمالی پینل کے کونسلران سے ایک میٹنگ کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ آج میرا اجلاس جمالی پینل سے ہے اور دوسرے روز ہمدرد پینل سے ہو گا اور ان کو میں نے یہی ہدایت کی کہ آپ کو ترقیا تی کاموں کے لئے فنڈز دئے گئے جو ٹینڈر ہو رہے ہیں ان میں بلدیا تی ادارے کے افسرآن کا کام ہے کہ وہ جن ٹھیکیداروں کو کام دے رہے ہیں ۔

ہماراکام ہے ہونے والے ترقیاتی کاموں کو چیک کرنا اور کولیٹی کا کام لینا ہے ٬ باقی اگر کونسلران اپنے پسند کے ٹھیکیدارلائیں گے تو وہ ہمارے لیے بدنا می کے باعث بنیں گے انہوں نے کہا کہ غیر میعاری کام ہرگز برداشت نہیں کریں گے میں اور ہرکونسلران ۔

(جاری ہے)

ان کاموں کو چیک کریں گے اور میڈیا کے دوست بھی ان کاموں کو چیک کریں ٬ میر عا مر خان جمالی نے کہا کہ کو نسلران سے بھی رائے لی جن میں ٬ میر مظفر خان جمالی٬ سجاد ابڑو ٬ مختیار قادری ٬ ابوبکر مستوئی راشد علی میکن ٬ اور دیگروں نے بھی اپنے اپنے تجویز سے انہیں آگاہ کیا اور یہ اختیار چیرمیں کو دے دیا اور کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور معیاری کام کروانا ہے جو عوام سے واعدے کئے ان پر پورا اتریں بار بار ہر گلی کے لئے گورنمنٹ پیسے نہیں دے گی ٬ انہوں نے کہا آنے والی بجٹ سے انشاء اللہ کافی شہر میں ترقیا تی کام ہوں گے شہر میں ایک رو نق بحال ہو جائے گی ۔