تفتان ٬اسناد اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے پر متعدد میڈیکل اسٹور سیل

عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرینگے صحت کے شعبے میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ٬ مہر اللہ بادینی

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:30

تفتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)تفتان میں اسناد اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے پر متعدد میڈیکل اسٹور سیل کر دئے گئے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان مہراللہ بادینی نے تفتان کے مختلف میڈیکل اسٹور پر چھاپے مارے اور زائدالمعیاد ادویات اور میڈیکل اسناد نہ ہونے پر پانچ میڈیکل اسٹور کو بند کر دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرینگے صحت کے شعبے میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کے ساتھ کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا اس میں تمام وسائل بروئے کار لائے گئے انہوں نیکہا کہ عوام کو صحت کے جو مسائل درپیش ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا انہوں نیکہا کہ شعبہ صحت سے وابستہ افراد عوام کی خدمت کو اپنا اشعار بنائیں اور لوگوں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں کیونکہ ان کا تعلق ایک مقدس پیشے سے ہیں۔