ْکیسکوبجلی صارفین کو اُن کی دہلیزپرسہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں٬ میر عبدالخالق بلوچ

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزمیرعبدالخالق بلوچ نے کہاہے کہ کیسکوبجلی کے صارفین کو اُن کی دہلیزپرسہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اوراس مقصد کے لئے چمن شہرکے صارفین کیلئے ایک نئے آپریشن سب ڈویژن کاقیام عمل میں لایاگیاہے تاکہ صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ ممکن ہوسکے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے چمن ۔IIسب ڈویژن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں کیسکوبورڈممبرسیدشراف آغا٬ میروائس اچکزئی٬چیف انجینئر کیسکو محمدشفقت٬سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکوپشین سرکل سعداللہ کاکڑ٬ ڈائریکٹرکمرشل محمدخالد٬ ایکسئن قلعہ عبداللہ ڈویژن اور انجینئرزوآفیسرز ایسوسی ایشن کیسکوکے جنرل سیکریٹری محمدنظام اچکزئی سمیت دیگرافسران وملازمین کی ایک بڑی تعداد موجودتھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزمیرعبدالخالق بلوچ نے کہاکہ کیسکوکمپنی تمام صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے کوشاں ہیں چونکہ 220KV کے 2نئے ٹرانسمیشن لائنوں اورگرڈسٹیشنز کی تکمیل سے اب کیسکونیٹ ورک میں مزیدبجلی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے بلاشبہ صارفین کو بجلی کے اوقات کار میں اضافہ ممکن ہے لہٰذاتاہم صارفین اپنے بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں اوراپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات بھی جمع کرائیںتاکہ کیسکوصوبہ میں موجودہ زیرتکمیل منصوبوں کوبروقت مکمل کرسکیں۔

انہوںنے کمپنی کی مالی پوزیشن مزیدمستحکم کرنے کیلئے تمام کارکنوںکو ہدایت کی کہ وہ مزیدمحنت اورلگن سے کام کریں ۔اس موقع پر کیسکوکے بورڈممبرسید شراف آغانے اپنے خطاب میں کہاکہ موجودہ حکومت ملک بھرمیں بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوںمیں بورڈآف ڈائریکٹرز کے تحت بجلی صارفین کو سہولیات کی فراہمی اوران کے شکایات کے ازالہ کیلئے طریقہ کاراپنایاگیاہے۔

انہوںنے کہاکہ بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے کلچر کوختم کرناہوگا کیونکہ کیسکوبجلی خریدنے اورپھراسے بیچنے والی ایک کمپنی ہے ۔تمام افسران اورکارکن کمپنی کی ترقی اور مستحکم پوزیشن کیلئے انفرادی طورپرانتھک محنت کریں ۔تقریب سے کیسکوچیف انجینئرپلاننگ محمدشفقت نے کہاکہ کیسکوکے بورڈآف ڈائریکٹرزنے کمپنی کی بہتری اورکارکنوں کے فلاح و بہبودکیلئے گراں قدرخدمات انجام دیں ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ریکوری اہداف کوپوراکرنے اورلائن لاسزمیں کمی کیلئے تمام فیلڈافسران اور ملازمین اپناکرداراداکریں۔ تقریب سے کیسکوانجینئرزوآفیسرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمدنظام اچکزئی ٬سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکوپشین سرکل سعداللہ کاکڑ اور دیگرنے بھی شرکاسے خطاب کیااوربجلی کے استعمال میں کفایت شعاری ٬بجلی بلوںکی ریکوری ٬کارکنوں کی فلاح وبہبودیسے متعلق اقدامات اور لائن سٹاف کو حفاظتی اقدامات پرعمل کرنے پرزوردیا قبل ازیںچیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزکیسکومیرعبدالخالق بلوچ نے باقاعدہ طورپرچمن IIسب ڈویژن کے دفترکاافتتاح کیااورسانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں شہیدہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی۔