سانحہ کوئٹہ :پاکستان بار کونسل کی اپیل پر ملک بھرکے وکلاء کی ہڑتال

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) سانحہ کوئٹہ کے خلاف پاکستان بار کونسل کی اپیل پر گزشتہ روز ملک بھرکے وکلاء نے ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات متاثر ہوئے۔ سانحہ کوئٹہ کے خلاف باررومز پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اور احتجاجی جلسہ منعقد کیے گئے وکلاء نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا صوبائی دارالحکومت کی سیشن عدالتوں سول کورٹس سمیت تینوں کچہریوں میں وکلاء کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ڈاکٹر فروغ نسیم نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کے ساتھ اظہارہمدردی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرے۔ اس موقع پر ایک وکلاء تنظیموں نے کہا کہ کچھ دہشت گرد باہر سے آتے ہیں مگر کچھ دہشت گرد ہمارے اندر کرپشن کی شکل میں کارروائیاں کررہے ہیں انہوںنے کہا کہ دنیا بھرمیں کرپشن کرنے والوں کے لئے سزائے موت تجویز کی گئی ہے اس قانون کا اطلاق پاکستان پر بھی ہونا چاہیے۔(سعید)

متعلقہ عنوان :