لاہور: موچی گیٹ گنجان آباد علاقے میں دھماکہ

مکانوں کی چھتیں گرنے سے 1شخص جاں بحق جبکہ10افراد شدید زخمی زمین بوس ہونے والی عمارتوں کے ملبہ تلے 4ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 9افراد کو ملبہ کے نیچے سے زندہ نکال لیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی دارالحکومت میں اندرون موچی گیٹ کے گنجان آباد علاقہ میں گزشتہ روز الصبح زور دار دھماکہ کے ساتھ4مکانوں کی چھتیں گرنے سے 1شخص جاں بحق جبکہ10افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں3کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زمین بوس ہونے والی عمارتوں کے ملبہ تلے 4ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 9افراد کو ملبہ کے نیچے سے زندہ نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق اندرون موچی گیٹ کے علاقے محلہ شیعاں میں واقع گھر میں شاہ عالمی کا تاجر عمران مشہدی اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ گزشتہ روز الصبح ساڑھے 8بجے کے قریب ایک زور دار دھماکہ سے تاجر کے گھر کی چھت گر گئی 2منزلہ عمارت کے اوپر والے پورشن میں3کمرے تھے جبکہ نچلے پورشن میں ایک کمرہ تھا اوپر والے تینوں کمرے گر گئے جس کے باعث عمران مشہدی٬ کاشف٬ احسن٬ عاصم٬علی رضا ملبہ کے نیچے دب گئے۔

(جاری ہے)

اسی اثنا میں ساتھ والے گھر کی بھی چھت گرگئی جس میں رہائش پذیر محمد غوری اور محلہ دار سلیم بھی زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم پہنچ گئی مکانوں کے ملبہ تلے 9افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک شخص ملبہ کے نیچے سے مردہ حالت میں ملا۔ مکانوں کے ملبہ کے نیچے سے پولیس کو10ہینڈ گرنیڈ کے علاوہ بھاری مقدار میں بارودی موادبھی برآمد ہوا ہے جنہوں نے معاملہ کی تفتیش کو ایک دوسری جانب موڑ دیا ہے۔ پولیس ملبہ کے ڈھیر سے ملنے والے ہینڈ گرنیڈوں کی موجودگی کے لئے مصروف تفتیش ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے موقع پر موجود پولیس کے مطابق مکانوں کے ملبہ سے ملنے والے ہینڈ گرنیڈوں کی موجودگی بارے مکمل تحقیقات کی جائے گی۔(سعید)

متعلقہ عنوان :