دہشتگرداسلام ٬پاکستان اورانسانیت کے دشمن ہیں:ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

سرحدپاربیٹھے دشمن عناصرپاکستان میں بدامنی اورعدم استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں٬ناظم ا علیٰ جامعہ نعیمیہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دہشتگرداسلام ٬پاکستان اورانسانیت کے دشمن ہیں۔سرحدپاربیٹھے دشمن عناصرپاکستان میں بدامنی اورعدم استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں۔سانحہ کوئٹہ پر ہرآنکھ اشکبار ہے٬ مشکل گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورہماری تمام ترہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔

سانحہ کوئٹہ کے بعد سیاسی اختلافات کوبھلا کر دنیا کو قومی وحدت کاپیغام دیاجائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزکوئٹہ میںپولیس ٹریننگ سنٹرپرحملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے مزیدکہاکہ اسلام اورپاکستان کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے قوم کے محسن اورہیرو ہیں ۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

شہداء کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اوروطن عزیز امن وسلامتی کاگہوارہ بنے گا۔اسلام میںانتہاء پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔دین حنیف میں ایک انسان کے ناحق قتل کو پوری انسانیت کاقتل قراردیاگیاہے۔پوری پاکستانی قوم اورمدراس اہل سنت کے ناظمین ٬مدرسین اورطلباء ریاستی اداروں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔اسلام کے تحفظ ا ورپاکستان کے ا ستحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکیاجائے گا۔