جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے اجتماع عام میں لاکھوں افراد کی شرکت انقلاب کی نوید ہے۔ صابراعوان

لاکھوں مرد وخواتین کو منظم طریقے سے جمع کرنا اور ان کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر اجتماع کی پوری ٹیم اور قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مولانا حنیف ٬ سراج الدین قریشی کا مشترکہ بیان

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان ٬ ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حنیف اللہ ٬ امیر جماعت اسلامی ٹائون ون سراج الدین قریشی نے مشترکہ بیان میں کامیاب اجتماع عام پر قائدین خیبرپختونخوا ٬قائدین اضلاع ٬ کارکنان ٬ ذمہ داران اور خیبرپختونخوا کے غیور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے اجتماع عام میں لاکھوں افراد کی شرکت انقلاب کی نوید ہے لاکھوں مرد وخواتین کو منظم طریقے سے جمع کرنا او ر ان کے لیے مثالی انتظامات کرنا جماعت اسلامی کے موثر اور بے لوث کارکنان وذمہ داران کی محنت کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اللہ کا احسان ہے کہ اتنے تاریخی او ربے مثال اجتماع عام میں کوئی بدنظمی نہ رہی اور لاکھوں کارکنان نے جماعت اسلامی کے اجتماع سے انقلاب کا عزم اور نیا جذبہ لیا ہے آئندہ دور جماعت اسلامی کا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے رہنمائوں ٬ کارکنان وذمہ داران اور اجتماع عام کی پوری ٹیم نے اجتماع عام کے انعقاد کے لیے جس جذبے سے محنت کی ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کھوکھلے نعروں سے تنگ آچکے ہیں آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے لاکھوں کارکنان کی شرکت نے ثابت کردیا کہ جماعت اسلامی ہی بحرانوں سے عوام کو نکال سکتی ہے ۔ا نہوں نے جماعت اسلامی کے دیانتدار قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ آنے والے الیکشن کے لیے کارکنان عوام کو تیار کرینگے۔