لوئیر دیر کے ہا ئی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں کھیلوں کے سالا نہ مقابلے شر وع

سالانہ مقابلوں میں کر کٹ ٬والی بال ٬باسکٹ بال ٬فٹ بال ٬رسی کشی ٬پی ٹی شو اور دیگر روایتی علاقا ئی کھیل شامل

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:24

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) لوئیر دیر کے ہا ئی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں کھیلوں کے سالا نہ مقابلے شر وع ہو گئے ٬31اکتوبر تک جاری رہینگے ٬کھیلوں کے سالانہ مقابلوں میں کر کٹ ٬والی بال ٬باسکٹ بال ٬فٹ بال ٬رسی کشی ٬پی ٹی شو اور دیگر روایتی علاقا ئی کھیل شامل ہے٬اس سلسلے میں گو ر نمنٹ ہایئرسیکنڈری سکول شمشی خان میں افتتاحی تقر یب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر حا فظ محمد ابرا ہیم تھے جنہوں نے فیتہ کا ٹ کر سالانہ مقابلوں کا افتتاح کیا ٬اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر حا فظ محمد ابرا ہیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم دیر لو ئیر ضلع بھر میں کھیلوں کی سر گر میوں کی حوصلہ افزا ئی کے لئے تمام دستیاب وسا ئل بر و ئے کار لا رہی ہیں ٬انہو ں نے اساتذ ہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی ہم نصا بی سرگرمیوں کی حوصلہ افزا ئی کر یں٬انہوں نے کہا کہ جن قوموں کے کھیلوں کے میدان آباد اُن کے ہسپتال ویران ہو تے ہے ٬صحت مند دماغ کے لئے صحت مند جسم کا ہو نا ضر و ری ہے ٬اس مو قع پر ماہر تعلیم پرنسپل آفتاب عالم خان ٬ٹو ر نا منٹ کے سیکرٹری پرنسپل محمد ہمایون خان ٬سابقہ پر نسپل ممتاز ماہر تعلیم محمد حفیظ اللہ خان٬اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر علی حیدر خان بھی مو جو د تھے ۔

۔

متعلقہ عنوان :