ڈائیوبس سروس نے ڈیرہ سے پشاور روٹ پر پرانی اور ناکارہ بسیں چلا نا شروع کر دیں

ڈائیو بس کے شکایت سیل کا شکایت درج کرنے سے انکار٬عوام کا احتجاج

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:22

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈائیوبس سروس نے ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور روٹ پر پرانی اور ناکارہ بسیں چلاکر لوگوں سے زیادتیاں شروع کردئیں۔ڈائیو بس کے شکایت سیل کا شکایت درج کرنے سے انکار٬عوام کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ڈائیو بس سروس نے ڈیرہ پشاور روٹ پر پرانی اور ناکارہ گاڑیوں کو چلانا شروع کررکھا ہے ۔

یہ گاڑیاں اب چلنے کے قابل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائیو بس سروس نے رات ساڑھے گیارہ بجے کی سروس بھی پشاور ڈیرہ روٹ کیلئے بند کردی ہے اس سروس سے تاجر طبقہ فائدہ اٹھاتا تھا۔عوامی وتجارتی حلقوں نے ڈائیو انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور ڈیرہ روٹ پر نئی بسیں چلائی جائیں تاجر کیلئے رات ساڑھے گیارہ بجے کی سروس بحال کرنے کے علاوہ ہر گاڑی میں وائی فائیو کی سہولت دی جائے۔جس بھی مسافر کو بس سروس سے شکایت ہوتی ہے تو وہ ڈائیو بس سروس کے شکایت سیل سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہیں مگر ادھر سے بھی کوئی جواب نہیں ملتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :