ڈیرہ اسماعیل خان ٬پولیس نے کارروائی کر کے مغوی بازیاب کرالیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:22

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)موسیٰ ٹائون میں تاوان کیلئے نوجوان کو اغواء کرکے جس بے جا میں رکھنے والے ملزمان کے خلاف کینٹ پولیس نے کاروائی کرکے تین میں سے ایک ملزم کوگرفتار کرکے مغوی بازیاب کرالیا٬مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں موسیٰ ٹائون کے علاقہ میں ذکاء اللہ ولد حقنواز کو اسحاق ولد رحیم سکنہ موسیٰ ٹائون ٬عمران ولد عبدالطیف سکنہ صفدر اور جمعہ لوہار نے تاوان کیلئے اغواء کرلیا ۔

کینٹ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر اسحاق نامی ملزم کو گرفتار کرکے مغوی ذکا ء اللہ کو بازیاب کرلیا ۔جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔کینٹ پولیس نے مغوی کے بھائی جاوید کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف 506-342-347ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیاہے ۔