احتساب عدالت نے اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کے ذریعے فراڈ کرنے والے 3 ملزمان کی پلی بارگیننگ کی درخواستیں مسترد کر دیں

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)کراچی کی احتساب عدالت نے اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کے ذریعے فراڈ کرنے والے 3 ملزمان کی پلی بارگیننگ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کے ذریعے فراڈ کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔سماعت میں عدالت نے تینوں ملزمان کی پلی بارگیننگ کی درخواستیں مسترد کردیں۔نجی کمپنی کے 3ڈائریکٹرز پرفراڈ کے ذریعے 409 ملین روپے سے زائد خرد برد کرنے کا الزام ہے۔ملزمان میں ہارون اقبال٬ اقبال اسماعیل اور عبدالمناف شامل ہیں۔ آئندہ سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔