Live Updates

2 نو مبر کو بنی گالہ کے شہزادے کی سیاست کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ٬ آصف کرمانی

وکلاء ٬سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں نے تحریک انصاف کے اعلان کو مسترد کر دیا ٬بیان

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے اعلان کو وکلاء٬ سول سوسائٹی و دیگر تنظیمیں ناپسند خاتمہ کر رہے ہیں٬ 2نومبر کو بنی گالہ کے شہزادے کی سیاست کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا٬ بدھ کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد قانونی پہلو سے غیر آئینی اور گیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کارکردگی کہ بجائے وکٹیں اکھاڑنا چاہتے ہیں٬ انہوں نے کہا کہ قوم سانحہ کوئٹہ میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن عمران خان شہریوں کو اذیت دینے کے جنون میں مبتلا ہیں۔ ( وقار)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :