تھانہ سٹی چکوال کا سنگین مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:17

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) تھانہ سٹی چکوال کے سنگین مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم محمد نعمان ولد رحیم بخش قوم مستری محلہ سرگوجرہ غربی چکوال نے ڈیڑھ سال قبل ماریہ بتول دختر محمد رفیق کو اغواء کے بعد قتل کرکے فرار ہوگیاتھا٬پولیس نے ملزم کے خلاف مورخہ17اپریل 2015ء کومقدمہ نمبر173زیر دفعہ302/365-B٬201/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کیاتھا ٬ تاہم ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آسکا اب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کافیصلہ کیا ہے اس ضمن میں پولیس نے تمام کارروائی مکمل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :