Live Updates

اگر دھرنے میں تاجروں کا نقصان ہوا تو عمران خان سے سپریم کورٹ کے ذریعے نکلوائیں گے٬محمد علی میاں

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:00

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں٬ سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید٬ اور جنرل سیکرٹری محمد زبیر و سینئر رہنما وقار صدیقی نے کہا ہے کہ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کی رائے کے برخلاف صرف عمران خان پاکستان کے پرامن تشخص اور ترقی کی راہ پر گامزن معیشت کو ذاتی انا کی خاطر نقصان پہنچا نے کے درپے ہیں٬اگر دھرنے کے باعث پاکستان کی کسی بھی تجارتی املاک یا کاروباری سرگرمیوں کا نقصان ہوا تو تاجر برادری عمران خان کو سپریم کورٹ لے جائے گی اور قانونی چارہ جوئی کے ذریعے تمام نقصانات نکلوائے گی تاکہ آئندہ کوئی بھی ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی جرات نہ کر سکے٬ایک مشترکہ بیان میں محمد علی میاں نے مزید کہاکہ عمران خان کے اشتعال انگیز بیانات کو تاجر برادری سختی سے مسترد کرتی ہے اور بلا جواز احتجاجی سیاست کے ذریعے ملکی ترقی کے پہیے کو نقصان پہنچانا ملک دشمنی کے مترادف سمجھتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات