چکوال ضلع کونسل میں15 مخصوص نشستوں پر 20خواتین کو انتخابی نشانات الاٹ

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:48

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ضلع کونسل چکوال میں15 مخصوص نشستوں پر 20خواتین کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے کسی بھی خاتون نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لئے لہٰذا 8 نومبر کو 71اراکین ضلع کونسل 15خواتین کا انتخابات کرینگے اور ہر خاتون کو کامیابی کیلئے کم سے کم 5ووٹ حاصل کرنا ہونگے ٬ مسلم لیگ (ن) نے اپنے 15 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ بھی جاری کے ہیں جس کے نتیجے میں ریٹرننگ آفیسر عاصم جاوید ہاشمی نے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دیئے ہیں٬ خواتین نشستوں پر امیر بیگم زوجہ عبدالخالق چوہان (شیر ) ٬ امیر بیگم زوجہ گلستان خان ساکن تترال ( شیر ) ٬ تمینہ مصطفی کوٹ گلہ (شیر) ٬ ثریا بیگم اکوال ( سائیکل ) ٬ ثمینہ خضر رتوچھہ (بلا ) ٬ حمیرا محمود چنجی (شیر ) ٬ زاہدہ بتول گوڑہا راجگان ( پشر کوکر) ٬ سعدیہ اکرام چکوال ( شیر ) ٬ شائستہ خانم نکہ کہوٹ ( شیر ) ٬ ظل ہمہ لاپھی ( شیر) ٬ عنصر یاسمین بلکسر( شیر ) ٬ غزالہ پروین جھاٹلہ تلہ گنگ ( شیر ) ٬ غزالہ صفدر نیلہ ( شیر ) ٬ غلام زہرا تھو ہا بہادر ( شیر ) ٬ فریدہ خانم جوند ( ہیرا ) ٬ کلثوم اختر زوجہ محمد گل اختر سوہاوہ ( الماری ) ٬ کلثوم مشتاق ڈولی ( شیر) ٬ مصباح مشتاق کیانی ملہال مغلاں (شیر ) ٬ نسیم اختر چھمبر ( شیر ) ٬ نیئر فیاض پڈ ھ ( شیر) شامل ہیں ٬ جبکہ 3 کسان نشستوں پر ملک فیروز خان ددیال (بجلی کا ہیٹر) ٬ محمد سلیم رضا فم کسر ( شیر ) ٬ محمد عرفان سدوال ( شیر ) ٬ ملک اقرار حیدر کوٹ سارنگ ( انرجی سیور) اس نشست پر بھی پولنگ 8نومبر کو ہو گی ٬ ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر امجد بشیر مرزا ساکن کھائی ( شیر ) کا مقابلہ ظہیر اسلم ملک ساکن تھوہا محرم خان ( سائیکل ) سے ہوگا جبکہ چار اقلیتی نشستوںپر امجد اقبال غریب وال سیمنٹ فیکٹری ( شیر ) ٬خالد مسیح ڈھڈیال ( آئس کریم ) ٬ راوندر کمار کریالہ ( شیر ) ٬ سلیم اختر گل ڈب ( شیر ) اور فخر سیال آگسٹن منگوال ( شیر ) شامل ہیں ٬ ایک یوتھ کی نشست پر چوہدری حسیب تصور منہاس موہڑہ شریف ( شیر ) کا مقابلہ ابوبکر سعید ساکن مورت ( سوٹ کیس ) کے ساتھ ہے ٬ ضلع کونسل چکوال کی 24مخصوص نشستوں پرکوئی بھی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب نہیں ہوا ۔