کسانوں کو بلا سود قرضہ کی فراہمی کے سلسلہ میں رجسٹریشن کیلئے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے اوقات کار تبدیل

اراضی ریکارڈ سنٹر قصور کا عملہ کسانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ‘عمر ضیاء

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:46

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پنجاب حکومت نے کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے سلسلہ میں رجسٹریشن کیلئے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے سلسلہ میں درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے رجسٹریشن کیلئے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے جس کے مطابق کسان پیکج کیلئے درخواست دینے والے کسان اب دوپہر 1بجے سے شام 5بجے تک اراضی ریکارڈ سنٹر ز پر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔

اراضی ریکارڈ سنٹر قصور کے انچارج عمر ضیاء کے مطابق کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنٹرپر سپیشل کائونٹر ز بنائے گئے ہیں تا کہ وقت کی بچت ہو سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر قصور کا تمام عملہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں کسانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :