پانامہ لیکس سمیت قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے ‘طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد بند کرنے سے ملک میں بہتری نہیں انارکی پھیلے گی٬عمران خان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا راستہ کھلنا چاہئے

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محموداشرفی نے کہاکہ سیاسی قائدین احتساب کیلئے مؤثر نظام بنائیں٬پانامہ لیکس سمیت قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے ٬ اسلام آباد بند کرنے سے ملک میں بہتری نہیں انارکی پھیلے گی٬عمران خان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا راستہ کھلنا چاہئے ۔

اپنے ایک بیا ن میں انہوںنے کہاکہ عالم اسلام کی صورتحال اور عالمی حالات پاکستان کی سیاسی اور مذہبی قیادت سے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا تقاضا کرتے ہیں ۔ملک میں انارکی پھیلانے کی کوششوں سے ملک دشمن طاقتوں کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے مسئلہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

کسی بھی فریق کی طرف سے عدلیہ پر دبائو ڈالنے کی کوشش ملک کے سیاسی اور عدالتی نظام کیلئے افسو سنا ک امر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کرپشن٬انتہاپسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ چاہتی ہے لیکن اس کیلئے ملک کے اندر انارکی کی فضاء پیدا کرنا کسی بھی صورت ملک اور قوم کیلئے بہتر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور خواجہ آصف کی طرف سے سانحہ کوئٹہ کے بعد جس انداز کی گفتگو کی گئی وہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔