بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کا اعلان

تحقیقات میں پنجاب فرانزک ایجنسی کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی ٬ْ ڈی آئی جی پولیس عبد الرزاق چیمہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کا اعلان کر دیا۔دو روز قبل ٹریننگ کالج پر حملے میں 60 سے زائد اہلکار جاں بحق اور 100 زخمی ہوئے تھے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انوسٹی گیشن اعتزاز گوریا کو تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس عبد الرزاق چیمہ کے مطابق تحقیقات میں پنجاب فرانزک ایجنسی کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔عبد الرزاق چیمہ نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم ٹریننگ کالج کا دورہ کرے گی ٬ْ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کے انٹرویو بھی کیے جائیں گے۔تحقیقاتی ٹیم جلد اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو جمع کروائیگی۔