دعوة اکیڈمی بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام چترال میں اسلامی تربیتی پروگرام برائے سماجی کارکنان٬اہل قلم پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:29

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) دعوة اکیڈمی بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام چترال کے مقامی ہوٹل میں اسلامی تربیتی پروگرام برائے سماجی کارکنان٬اہل قلم پانچ روزہ ورکشاپ منعقد ہوا۔افتتاحی سیشن اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن کے تصور علم کے موضوع پر شروع ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ کائنات کے تخلیق پر غور فکر بڑی عبادت ہے۔ہر چیز پر غور فکر انسان کی بڑی خصوصیت ہے۔ قرآن پاک علم کے خزانے کی صورت میں مسلمانوں کے پاس موجود ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے کسی قسم کے غلطی سے پاک قرار دیا ہے۔ قیامت تک کوئی بھی اس جیسا کتاب پیش نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی پیدائش سے قبل ہی اُنہیں علم عطا کی تھی اور زمین پر اُنہیں چیزوں کے نام بتائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دعوة اکیڈمی کے سربراہ شعبہ اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر ظہیر الدین بہرام ٬ پروفیسر ڈاکٹر احمد حماد٬فرید بروہی اور عنایت اللہ اسیر نے بھی خطاب کیا اُنہوں نے دعوة اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیور سٹی کے تاریخی پس منظر پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم آئمہ کرام ٬مردو ں خواتین اور بچوں کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کرتے ہیں۔

ریڈنگ مٹیرئل٬مختلف موضوعات پر کتابین ٬ڈکومنٹری٬ویڈیو ٬آڈیو FMریڈیو اور دیگر زرائع سے اپنا پیغام لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔گیارہ مختلف زبانوں میں قرآن پاک کے ترجمہ اور 22زبانوں میں مختلف موضوعات پر کتابین شائع کر چکے ہیں۔یہ سمینار31اکتوبر تک جاری رہے گا۔جس میں پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنس دان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے بانی ڈاکٹر انعام الرحمن شرکت کر رہے ہیں۔