صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تردستیاب وسائل کوبروئے کارلایا جائے ٬میونسپل کمشنر بلدیہ غربی

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء)میونسپل کمشنربلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تردستیاب وسائل کوبروئے کارلایا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ کیماڑی زون میں جاریکچرے کی منتقلی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیاانہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری استعمال کی جائے اور ان مقامات پر جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے ذریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے جن مقامات پر صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہو وہاں اور خصوصا کچرہ کنڈیوں میں چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیاجائے انہوں نے موقع عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی صفائی ستھرائی کے عملہ سے تعاون کریں اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اور کچرہ صر ف مخصوص مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ اسے آسانی سے اٹھا سکے اپنے بچوں کو کچرہ کنڈیوں سے دور رکھیں اور اگر عملے کی غفلت سے کوئی مقام صفائی ستھرائی سے محروم رہ گیا تو آپ اس کی نشاندہی کریں آخر میں انہوں نے عملے کو ایک مرتبہ پھر تنبیہ کی ہے کہ اگر صفائی ستھرائی کے عمل میں غفلت یا سستی کا مظاہر کیا تو انہیں سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔