پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائی قاببل مذمت ہے ٬ فاروق ستار

ْدہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل کرنا ہو٬ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ ہم کب تک دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے رہیں گے ہمیں اپنا نظام بہتر بنانا ہوگا جس سے ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کوئٹہ سول ہسپتال میںسا نحہ پو لیس ٹر یننگ کا لج میں زخمی ہو نے وا لے اہلکار کی عیادت کے مو قع پرصحافیوں سے بات کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ یہ ایک بزدلانہ اور سفاکانہ کاروائی ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

فاروق ستارنے کہا کب تک اپنے لوگوں کو غیر محفوظ رکھیں گے یہ تربیت یافتہ لوگ جو دوسروں کی جانیں بچانے نکلے تھے اور خود سانحہ کا شکار ہوگئے ٹرینگ سینٹر اتنا غیر محفوظ کیوں تھااور پاس آوٹ ہونے والے اہلکاروں کو واپس کیوں بلایا گیا ۔

(جاری ہے)

فاروق ستارنے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ہم اہنگی کے ساتھ عمل کام کرنا ہوگا کالی بھیڑیں ہمارے اطراف میں بسی ہوئی ہیں ان کالی بھیڑوں کو باہر نکالنے کیلئے بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے ہوں گے صوبہ مرکز وفاق اور مرکزی ادارے ملکر دشمنوں سے لڑیں۔

انہو ں نے سا نحہ میںزخمی اور شہید ہو نے وا لے اہلکاروں کو ملنے والے معاوضے کے حوا لے سے کہا کہ سانحہ کے متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان اب تک کیوں نہیں کیا گیا زخمیوں کے پاس کھانے تک کے پیسے نہیں ہیں حکومت فوری طور پر سانحہ کے متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان کرنا چاہئے۔