بیرکوبیماریوں سے بچانے کیلئے پھپھوند کش زہر استعمال کریں٬ زرعی ماہرین

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:25

سلانوالی۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ بیر کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے پھپھوند کش زہر کااستعمال کریں۔ اس سلسلہ میںباغوں میں گلی سڑی کھاد کااستعمال بھی موثر ثابت ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر چھوٹے پود ے کو 20کلوگرام کھا د اوربڑ ے پو د ے کو چالیس کلوگرام کھاد ڈالی جا ئے تو ا ن کی سڑ ن سے پو دے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پتوں پر کیڑے کے حملے سے کا لے رنگ کے نشان نمود ار ہونا شرو ع ہوجاتے ہیں جس سے پھل کی شکل بھی خرا ب ہوجاتی ہے ۔باغ میں اگر کسی بیماری کے حملے کی علا مت ظاہرہو تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کیا جا ئے تا کہ کسی ممکنہ نقصان سے محفوظ رہاجاسکے ۔