سرگودھا٬ دیوار گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:25

سرگودھا۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سرگودھا کی تحصیل بھلواکے نواحی قصبہ للیانی میں گھر کی دیوار گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق للیانی کی فرید لک کالونی کے رہائشی عنصر کے گھر کی دیوار گرائی جا رہی تھی کہ اچانک دیوار کا ایک حصہ اپنے بیٹے کاشف پر گرتے ہوئے دیکھ کر اس نے اسے بچانے کی کوشش کی مگر دیوار ان پرآگری جسکے نتیجہ مین عنصر اور اسکا چار سالہ بیٹا کاشف شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :