حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے٬ ملک اسلم نوید

بدھ 26 اکتوبر 2016 17:25

سرگودھا۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن )کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس کیلئے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت اورمحمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت جامع حکمت عملی کے تحت مصروف عمل ہے اور اراکین اسمبلی بلا تفریق اپنے حلقوں میں صحت ‘ تعلیم نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں پر فنڈز کی فراہمی کررہے ہیں اور ضلعی حکومت کے زیر اہتمام تعمیراتی ادارے ضلع میں سینکڑوں کی تعداد میں جاری منصوبوں پر کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سرگودھا کی میئر شپ کے متوقع امیدوار ملک اسلم نوید نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے فعال ہونے کے بعد دیگر مسائل پر قابو پانے کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع ہوگا ۔