’’ ہفتہ ایجوکیشن‘‘ کے تیسرے روزمختلف سکولوں کے بچوں کی کیمپ میں شرکت

ٹریفک قوانین کی پاسداری پر مبنی پلے کارڈز اٹھا کرٹریفک پولیس سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ہفتہ ایجوکیشن کے تیسرے روز بھی شہر بھر میں شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے آگاہی دینے کا سلسلہ جاری رہا ۔اٹلس ہنڈا کی معاونت سے جاری خصوصی مہم کے دوران مختلف سکولوں کے بچوں نے آگاہی کیمپ میں شرکت کی٬ بچوں نے ٹریفک قوانین کی پاسداری پر مبنی پلے کارڈ اٹھا کر سٹی ٹریفک پولیس سے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کو قوانین کی پابندی کی اپیل کی ۔

چیف ٹریفک آفیسر نے سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ رہنمائی اور آگاہی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں٬انہوں نے کہا کہ اٹلس ہنڈا کے تعاون سے شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئی"ہفتہ ایجوکیشن " کے تیسرے روز ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی کرنیوالوںکے چالان کی بجائے وارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم٬ٹریفک افسران اور اٹلس ہنڈا سٹاف کے ہمراہ شہری اور مختلف سکولوں کے بچے بھی موجود تھے۔

طیب حفیظ چیمہنے سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی کہ پبلک ایڈریس سٹم کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ"ہفتہ ایجوکیشن"کا مقصد شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کا احترام اورقوانین کی بالاستی قائم کر نا ہے۔ٹریفک ایجوکیشن آگاہی مہم میں پولیس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :