وقت اور دماغ کا درست ا ستعمال طلباء میں ترقی کی صلاحیت نکھارتا ہے ‘ صدیق الفاروق

بہتر تعلیمی مقاصد کے حصول کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ وقت اور دماغ کا درست ا ستعمال طلباء میں ترقی کی صلاحیت نکھارتا ہے ٬ٹیچرز بچوں میں اعتماد پیدا کریں اور اخلاقیات کو فروغ دیں ٬بہتر تعلیمی مقاصد کے حصول کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عائشہ صدیقہ ڈگری کالج نکلسن روڈ میں منعقدہ سالانہ انگریز ی تقریری مباحثہ کے بعد طلباء و طالبات کے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سیکرٹری ایجو کیشن ونگ نسرین مہدی ٬مسز بشری مجاہد ٬جمشید مرزا ٬مسز شاہین ٬ام کلثوم سمیت دیگر دیگر اساتذہ طلباء اور انکے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد سے بچوں کے تعلیمی معیار میں بہتری آتی ہے ٬انہوںنے کہا کہ ٹیچرز کلاس میں بچوں کا اعتماد بڑھانے کے لیے مثبت تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیں یہ الیکٹرانک دور ہے انٹرنیٹ کا استعمال تعلیم کے حصول کا ایک ذریعہ بن چکا ہے ٬لیکن بچوں کو چاہیے کہ محض حصول تعلیم اور معلومات کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ نے بچوں کو اعتماد کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی اورتقریری صلاحیت میں مزید بہتری پیدا کرنے کے لیے آگاہی بھی دی ۔چیئرمین بورڈ نے تقریری مقابلہ میں اول او ر دوئم اور سوئم آنے والے طلباء کو 2ہزار جبکہ اس مباحثہ میں حصہ لینے والوں کوایک ایک ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ٬انہوں نے خوبصورت انداز میں نعت پڑھنے والے بچے کو بھی 2ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

سیکرٹر ی ایجو کیشن ونگ نسرین مہدی نے کہا کہ میں ایجو کیشن ونگ کو مضبوط اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے سمیت طلباء اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی پر چیئرمین بورڈ کے خصوصی شکر گزار ہیں ٬ہمارے تعلیمی ادارے ٬دیگر تعلیمی اداروں سے کسی طرح بھی کم نہ ہیں اور آنے والے سالانہ امتحانات میں نتائج پہلے سے بہت بہتر ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :