ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیزنے ایم ایس٬ ایم فل اور پی ایچ ڈی کورس ورک میں 2000سے زائد محققین رجسٹرڈ کیے ہیں٬ وائس چانسلرشاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:53

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیزنے ایم ایس٬ ایم فل اور پی ایچ ڈی کورس ورک میں 2000سے زائد محققین رجسٹرڈ کیے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے ایڈوانس اسٹڈیز اور ریسرچ بورڈ کا 59ویںاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی٬ انہوں نے مذید کہا کہ تحقیق و ترقی وقت کی ضرورت ہیں۔

(جاری ہے)

ہم یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ٬ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے رہنما اصولوں کی روشنی میں کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق ملک کی ترقی کیلئے لازم و ملزوم ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جن کیمطابق مختلف محققین کے تحقیقی دورانیہ میں اضافہ کیا گیااور مختلف تحقیقی فیلڈز میں ایم ایس٬ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالوں کی جانچ پڑتال اور زبانی امتحان کیلئے ایکسٹرنل ممتحن بھی مقرر کیے گئے۔ بورڈ نے ایم ایس ٬ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 70محققین کے تحقیقی پروپوزل کی منظور ی دی۔