ْتعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے اوریئنٹل لینگویجز اینیوئل/کمپارٹمنٹل امتحانات 21نومبر سے شروع ہونگے

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:53

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے ناظم امتحانات کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق اوریئنٹل لینگویجز اینیوئل/کمپارٹمنٹل امتحانات2016 ٬ مورخہ 21نومبر سے شروع ہو نگے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق امتحانات سکھر ٬ گھوٹکی٬ اور خیرپور کے امیدواروں سے گورنمنٹ ہائی اسکول سکھر جبکہ نوشہرو فیروز کے امیدواروں سے گورنمنٹ مدرسہ ہائی اسکول نوشہرو فیروز میں لئے جائیں گے۔