سکھر٬انجمن تاجران چوڑی گلی کے الیکشن میں مولانا حاجی محمد عثمان فیضی صدر منتخب

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:53

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) انجمن تاجران چوڑی گلی کے الیکشن میں مولانا حاجی محمد عثمان فیضی بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے۔جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے اراکین کی جانب سے ان کے حق میں ووٹ استعمال کرنے اور کامیاب کرانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدرحاجی ہارون میمن ودیگر تاجر رہنمائوں نے چوڑی گلی پہنچ کر حاجی عثمان فیضی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ جمہوری طریقے سے تاجر تنظیموں میں الیکشن کا رجحان ایک اچھی بات ہے اور ا سکے بہتر نتائج برآمد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :