وزارت دفاعی پیداوار کے اعلی سطح کے وفد کی بیجنگ میں دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون کیلئے قائم متشرکہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت ٬ مشترکہ ووکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزارت دفاعی پیداوار کے اعلی سطح کے ایک وفد نے بیجنگ میں دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون کیلئے قائم متشرکہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کی مشترکہ صدار ت سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنر ل (ر) سید محمد اویس اور نائب ایڈمنسٹریٹر سسٹینٹ ژوزان بن نے کی ۔

(جاری ہے)

دفاعی ٹیکنالوجی تعاون متشرکہ کمیٹی کے اجلاس کا اختتامی سیسشن سسٹینٹ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا جس میں باہمی دلچسپی ‘دفاعی تعاون سمیت دیگر امور زیر بحث آئے ۔

دونوں ممالک کے وفودنے پاک چین دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ۔اجلاس کے منٹس پر دونوں ممالک کی طرف سے دستخط بھی کیے گئے۔اجلاس میں مشترکہ ووکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے ذمہ داریاں سرانجام دے گا ۔

متعلقہ عنوان :