Live Updates

عمران خان کی پرویزخٹک کوارکان اسمبلی کے استعفے جمع کرنے کی ہدایت

چیئرمین پی ٹی آئی دھرنے کے دوران خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے کااعلان کرسکتے ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 اکتوبر 2016 16:14

عمران خان کی پرویزخٹک کوارکان اسمبلی کے استعفے جمع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھرنے کو حکومت کیخلاف آخری میچ قراردیتے ہوئے تمام آپشنزاستعمال کرنے کا فیصلہ کرلیاہے،عمران خان نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کو ارکان اسمبلی کے استعفے جمع کرنے کی ہدایت کردی،عمران خان دھرنے کے دوران خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابقچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پرویزخٹک دھرنے سے قبل تمام ایم پی ایزسے استعفے جمع کرینگے۔ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان دھرنے کے دوران خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔دوسری طرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمران خان حکم کریں تو ہم مستعفی ہونے کیلئے تیار ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات