بلوچستان بھر میں سوگ کا سماں ٬انجمن تاجران کی جانب سے کوئٹہ شہر میں مکمل شٹرڈائون٬ وکلاء کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) پولیس ٹریننگ کالج حملے کے بعد بلوچستان بھر میں سوگ کا سماں انجمن تاجران کی جانب سے کوئٹہ شہر میں مکمل شٹرڈائون کا اعلان واقعہ کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی وکلاء کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا سرکاری سطح پر سوگ کے باعث تمام سرکاری دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں رہے تفتیشی ٹیم نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے میں استعمال ہونے والے تمام آلات کو قبضے میں لے لیاشہید ہونیوالے 18 پولیس اہلکاروں کی میتیں تربت پہنچا دی گئی ایمبولینس نہ ملنے کے باعث ویگنوں کے چھتوں پر میتوں کو آبائی علاقوں میں پہنچادیا گیا تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سوگ کا سماں رہا مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ شہر میں شٹرڈائون ہڑتال کی تھی مختلف سیاسی جماعتوں نے ہڑتال کی مکمل حمایت کی شہر کے تمام چھوٹے بڑے مارکیٹیں بند رہے اور ٹریفک بھی معمول کے مطابق رہی شہرمیں تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہی سانحہ میں شہید18پولیس اہلکاروں کی میتیں تربت پہنچادی گئیں٬ اہلکاروں کو سپردخاک کر دیا گیاواقعہ کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ کے خلاف بلوچستان حکومت کا 3 روزہ سوگ رہی جبکہ پاکستان بارکونسل کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔سانحے میں شہید اہلکاروں میں سے بیشترکاتعلق اندرون بلوچستان دوردراز علاقوں سے تھا٬کچھ کے لواحقین کو تو اپنے پیاروں کی میتیں اپنے آبائی علاقوں میں لے جانے کیلئے ایمبولینس مل گئیں٬ کچھ کو خصوصی جہاز بھی میسر رہا٬تاہم کچھ کو محض نجی مسافر گاڑیوں پر ہی اکتفاکرناپڑا۔

ادھر کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقا ت کیلئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اعتزاز گورایہ کی سربرا ہی میں ٹیم تشکیل دیدی ہے جبکہ پنجاب فارنزک ایجنسی کی خدما ت بھی حاصل کی جارہی ہیں تفتیشی ٹیم نے مو قع سے شواہد جمع کرنیکاعمل شروع کردیاہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشتگردوں نے غیر ملکی ساخت کا اسلحہ استعمال کیا٬ دستی بم بھی استعمال کئے ٬ دھماکا خیز مواد کے معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ دہشتگردوں نے سی فور نامی بارودی مواد استعمال کیا۔تفتیشی حکام نے دھماکے کے مقام سے دہشت گردوں کے زیراستعمال کلاشنکو ف٬پسٹل اورگولیاں قبضے میں لے لی ہیں٬جبکہ کرائم سین کو مزید تحقیقات کے لئے محفوظ کرلیاگیاہے

متعلقہ عنوان :