کشکول توڑنے کے دعویداروں نے کشکول کا سائز بڑا کرکے قوم کو مقروض بنادیاہے ٬ تبسم سوار

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصا ف و یمن و نگ کی رہنما تبسم انوار نے کہاہے کہا کشکول توڑنے کے دعویداروں نے کشکول کا سائز بڑا کرکے قوم کو مقروض بنادیاہے ملک کیلئے بیرون اداروں سے ریکارڈ قرضوں کے باعث اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیاء کے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

(جاری ہے)

2نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی پروگرام کرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلانے کا دن ثابت ہو گا اور اس احتجاجی جلسے میں ملک بھر کی طرح لاہور کے پی ٹی آئی کارکن اور نوجوانان بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا مستقبل بچانے کے لئے اپنے قائد عمران خان کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے ۔ پار ٹی کے کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے انہو ں نے مز ید کہ ملک سے کرپشن ٬ لاقانونیت کے خاتمے اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام تک پارٹی قائدعمران خان کی قیادت میں جہاد جاری رہے گا اور اس سلسلے میں پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہی عمران خا ن کی کا ل پر کر پٹ ٹو لے کی ٹا نگیں کا نپ رہی ہیں ساری اپوز یشن جماعتیں بھی عمران خان کیخلا ف متحد ہو جا ئیں پھر بھی پا ناما لیگ ٹو لہ کو انصا ف کے کٹہرے میں ضرور کھڑا کیا جائے گا۔