ْکہ ملک کے آئین میں ہر بچے کو تعلیم کی سہولیت مہیا کرنے کی ضمانت دی گئی ہے٬جہا نز یب ملک

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنماجہا نز یب ملک نے کہاہے کہ ملک کے آئین میں ہر بچے کو تعلیم کی سہولیت مہیا کرنے کی ضمانت دی گئی ہے لیکن پاکستان میں دو کروڑ 50 لاکھ بچے اس آئینی حق سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا ایک خبر کے مطابق 10سال قبل ہر دو سو بچے جہنوں نے سکولوں میں اول جماعت میں داخلہ لیا ان میں سے آج صرف 25بچے دسویں جماعت میں ہیں ۔

یعنی ہائر سیکنڈری کی تعلیم تک تقریباً 85 فیصد بچے سکول چھوڑ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا ملک میں بچوں کی 70فیصد تعداد ایسی ہے جنہوں نے اسکول کے کمرہ جماعت کو دیکھا تک نہیں ۔پاکستان شدید تعلیمی بحران سے دو چار ہے جہاں اسکول جانے والی عمر کے بچوں کی تقریباًنصف تعداد اسکول نہیں جا سکتے یہ انتہاہی تشویش ناک صورتحال ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اسکولوں بچوں کے داخلے کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ۔

انہوں نے کہا ملک کے دیہی علاقوں میں تو مناسب تعداد میں پرائمری اور ہائی سکولز بھی قائم نہیں کیئے جا سکے اور جو اسکول موجود ہیں وہ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔خصوصاًبچیوں کے سکولوں کے ارد گرد چار دیواری نہیں ٬ٹاٹ پر بیٹھ کر بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اساتذہ کی شدید کمی ہے ۔

متعلقہ عنوان :