کراچی ٬بلدیہ ٹائون میں شوہرنے فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کردیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) بلدیہ ٹائون میںشوہرنے فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کردیااورموقع سے فرارہونے میں باآسانی کامیاب ہوگیا٬تفصیلات کے مطابق اتحادٹائون کے علاقے بلدیہ ٹائون شیخ پکوان کے قریب گھرکے اندرنعیم خان نے اپنی بیوی 22سالہ یاسمین کوفائرنگ کرکے قتل کیااورموقع سے فرارہونے میں باآسانی کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ واقعے کی اطلاع پولیس کودی گئی ٬پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کواپنی تحویل میں لیااورجائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کئے ٬پولیس نے ضروری کارروائی کے بعدنعش کواسپتال منتقل کردیا٬پولیس نے بتایا کہ دونوںمیںآپس میں جھگڑے ہواکرتے تھے اورآج بھی نامعلوم وجوہات پرجھگڑاہوا اورنعیم خان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا٬پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے ٬ادھرپیرآباد اسپتال کے قریب فائرنگ سے 15سالہ فضل زخمی ہوگیا۔#

متعلقہ عنوان :