بے گناہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں٬حاجی بشارت

مساجد٬ امام بارگاہوں٬ دیگر عبادت گاہوں٬ تعلیمی اداروں اور پارکوں کی سکیورٹی پر بھرپور توجہ دی جائے٬محمدسجاد

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) چئیرمین کاہنہ ٬معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی ٬وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ ٬جنرل کونسلر ذولفقار قریشی ٬جنرل کونسلر سید عرفان بنیاد شاہ گیلانی ٬جنرل کونسلر محمد سجاد٬سیاسی ٬ سماجی رہنما محمد آصف رحمانی نے اپنے بیان میںکوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے٬اسے ملک میں امن کیخلاف بڑی سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے٬سانحہ کوئٹہ میںجانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا-انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورہماری تمام ترہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

سانحہ نے ہر آنکھ کو اشکبار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔ قربانیاں دینے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ بے گناہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔دہشت گرد قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے دہشت گردوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔

اتحاد اور اتفاق وہ قوت ہے جس سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ و قت اتحادکاہے اورکوئٹہ میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ کے بعد اختلافات کی کوئی گنجائش نہیں٬پاکستان کیلئے ہم سب کو ایک ہونا ہو گا۔ انہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اوردکھ کا اظہارکیا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اورامن عامہ برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔

محمد سجادنے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور اہم مقامات کی سکیورٹی کومزید سخت کیا جائے۔ مساجد٬ امام بارگاہوں٬ دیگر عبادت گاہوں٬ تعلیمی اداروں اور پارکوں کی سکیورٹی پر بھرپور توجہ دی جائے۔