الخدمت فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری خرم فاروق حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:13

دھیر کوٹ /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء)دھیرکوٹ سے تعلق رکھنے والے الخدمت فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری خرم فاروق حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔ یتیم بچوں کا سہارا اور غریبوں سے پیار کرنے والے خرم فاروق اللہ کو پیارے ہوگئے کسی کو یقین تو نہیں آرہا مگر موت کے فرشتے نے ان کی روح قبض کرلی۔ خرم فاروق کی عمرتقریباً 42 سال تھی اور انکی 3 چھوٹی بچیاں ہیں۔

(جاری ہے)

خرم فاروق زمانہ طالب علمی سے ہی سیاسی و سماجی کاموں میں ہمیشہ متحرک رہے اورآزادکشمیر میں نام و مقام بنایا۔انکی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی جس کے بعد ا کی میت آبائی گاؤں لائی گئی جہاں پر (آج)جمعرات کو دوبارہ نمازجنازہ اداکرنے کے بعد بعدازنمازظہرتدفین عمل میں لائی جائیگی۔خرم فاروق کی اچانک رحلت کی وجہ سے آزادکشمیرغم میں ڈوب گیا ہے اورکہاجارہا ہے کہ باغ کاپھول ٹوٹ گیا۔