جماعت اسلامی کا 30اکتوبر کو کرپشن مٹا ملک بچائو مارچ لاہور میں کر نے کا اعلان

کرپشن کے خلاف ملک میں سب سے پہلے جماعت اسلامی نے آواز اٹھائی ٬موجودہ نظام میں بڑوں کے وارے نیارے ہوتے ہیں ‘ ملک میں افراتفری اور انتشار ہے ٬ سیاسی انتشار کا سب سے زیادہ نقصان عام آدمی کو ہو رہا ہے ‘سانحہ کوئٹہ کی مذمت کرتے ہیںحکومت سو رہی ہے اور عوام جاگ رہی ہے ٬حکومت سیکیورٹی دینے میں ناکام ہو گئی ہے‘جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی وحدت کالونی گراونڈ میں میڈ یاسے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے 30اکتوبر کو کرپشن مٹا ملک بچائو مارچ لاہور میں کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کرپشن کے خلاف ملک میں سب سے پہلے جماعت اسلامی نے آواز اٹھائی ٬موجودہ نظام میں بڑوں کے وارے نیارے ہوتے ہیں ‘ ملک میں افراتفری اور انتشار ہے ٬ سیاسی انتشار کا سب سے زیادہ نقصان عام آدمی کو ہو رہا ہے ‘سانحہ کوئٹہ کی مذمت کرتے ہیںحکومت سو رہی ہے اور عوام جاگ رہی ہے ٬حکومت سیکیورٹی دینے میں ناکام ہو گئی ہے ۔

بدھ کے روز وحدت کالونی گراونڈ میں میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ظالموں کے ساتھ مقابلے کے لیے مظلوموں کو اکٹھا کرنا چاہتا ہوں ٬قوم کی تمام مشکلات کا حل ملک میں اسلامی انقلاب اور تبدیلی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے تحت تبدیلی نہیں چاہتے ٬ہم چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور تحریکوں کی ماں ہے ٬جب بھی کوئی مثبت تحریک شروع ہوتی ہے تو وہ لاہور سے ہی شروع ہوتی ہے۔سراج الحق نے کہا کہ ملک میں افراتفری اور انتشار ہے ٬ سیاسی انتشار کا سب سے زیادہ نقصان عام آدمی کو ہو رہا ہے ۔سانحہ کوئٹہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت سو رہی ہے اور عوام جاگ رہی ہے ٬حکومت سیکیورٹی دینے میں ناکام ہو گئی ہے ۔