شیر گڑھ٬بولی کمیٹی کے آڑ میں لاکھوں روپے کا فراڈ ٬شہریوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:07

شیر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء)بولی کمیٹی کے آڑ میں لاکھوں روپے کے فراڈ پر شہریوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد ریاض کی قیادت میںمقصود اقبال٬ٹھیکیدار٬یاسر اکرم ٬علی احمد ٬عبدالغفار ٬محمد طفیل٬عالم شیر ٬محمد ریاض ٬حنیفاں بی بی ٬شازیہ بی بی ٬مقبول احمد ٬حافظ محمد عباس٬محمد شبیر ٬اقبال ڈولہ ٬نوید سرور ٬محمد نیاز ٬محمد ناصر ٬محمد اشرف ٬محمد ارشد ٬عمر حیات ٬عبدالشکور ٬قمر زمان ٬سمیت سینکڑوں شہریوں نے شیر گڑھ پریس کلب رجسٹرڈ کے سامنے پر امن احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کی وساطت سے وزیراعلیٰ پنجاب ٬آئی جی پنجاب ٬آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او اوکاڑہ٬چئیرمین نیب سے اپیل میں کہا ہے کہ 32/2.L کے محمد ابرار ٬محمد ذوالفقار ٬افتخار عرف کالا ٬اعجاز ٬اکبر ٬اقوام راجپوت نے بولی والی کمیٹی ڈالی جسمیں دیہہ بالا کے کئی لوگوں نے سابقہ تعلق داری کی بناء پر اعتماد کرتے ہوئے کمیٹی ڈال لی اور عرصہ2 سال تک تمام لوگ کمیٹیاں بطور امانت بالا ملزمان کو جمع کرواتے رہے جب کمیٹی لینے کا وقت آیا تو بالا الزام علیہان نے مبلغ ایک کروڑ75 لاکھ روپیہ کا امانت میں خیانت کا ارتکاب کرتے ہوئے کمیٹیاں دینے میں لیت و لعل سے کام لینے لگے اور کہا کہ آپکی رقم مبلغ ایک کروڑ75 لاکھ ہمارے مکان بنانے میں صرف ہو گئی ہے واپسی کیلئے مہلت دیں وقت مقررہ پر صاف انکاری ہوگئے اور الٹا قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے تمام متاثرین نے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحریری درخواستیں برائے اندراج مقدمہ جمع کروادی ہیں تاحال مقدمات درج نہ ہوئے ہیں پولیس مصروف کاروائی ہے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ سے بھی از خود نوٹس کی اپیل کی ہے ۔