جیکب آباد: گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کم ہونے کے خلاف مختلف علاقوں کے مکینوں کا احتجاج

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) جیکب آباد شہر میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کم ہونے کے خلاف مختلف علاقوں کے مکینوں کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گذشتہ کئی سالوں سے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور اکثر گیس کا پریشر کم ہونے کے باعث عوام سخت مشکلات کا شکار ہے ٬گیس پریشر کم ہونے اور لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اکثر اوقات ہوٹلوں سے کھانے لینے پر مجبور ہیں٬ شہر کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کم ہونے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی گیس حکام نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے اکثر گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور ہمیشہ پریشر کم ہوتا ہے جس کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہیں٬ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرکے پریشر کو درست کیا جائے۔