آفتاب احمد نقوی کی 21ویں برسی پرسوں منائی جائے گی

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:30

ملتان۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)پنجابی کے نامورشاعر٬محقق اوراستاد ڈاکٹر آفتاب احمد نقوی کی 21ویں برسی 28اکتوبر کو منائی جائے گی۔آفتاب احمد نقوی 9ستمبر1951ء میں ضلع شیخوپورہ میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے گورنمنٹ کالج شاہدرہ میں پنجابی کے استاد کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

پنجابی کی نعتیہ شاعری پر انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی۔

انہوںنے اسی کالج کے میگزین ’’اوج‘‘کا دوجلدوں پر مشتمل نعت نمبر شائع کیا جس پر انہیں 1994ء میں قومی سیرت ایوارڈ دیاگیا۔نعت ٬سیرت ٬تفسیر وحدیث سمیت مختلف موضوعات پر ان کی پانچ کتب شائع ہوئیں۔28اکتوبر 1995ء میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے انہیں لاہور میں قتل کردیا۔اس موقع پر خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا۔