ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:30

سرگودھا۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو سرگودہا محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر کو ا یک مہینہ کے اندر اپنی کارکردگی بہتر بنانے بصورت دیگر محکمہ کاروائی کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی کاتفصیلا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو سرگودہا محمد ذوالقرنین لنگڑیال کاکہنا تھا کہ اتنے بڑے انفراسٹرکچر کے باوجود سرگودہا کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہے٬ انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرگودہا ضلع کو کارکردگی کے اعتبار سے پہلے دس اضلاع میں لائیں٬ فیلڈ سٹاف کو متحرک کیا جائے اور ماہانہ بنیاد پر ٹارگٹ مقرر کر کے اس کی مفصل رپورٹ تیار کی جائے ۔ اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کے جاری مختلف پراجیکٹس کے علاوہ ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار کابھی تفصیلا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسڑکٹ آفیسر پلاننگ میاں شفیق ٬ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مظہر اقبال او رمحکمہ صحت او رتعلیم کے علاوہ این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔