سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی قربانیوں کوقوم سلام پیش کرتی ہے٬رانا محمد ارشد ٬ملک محمد اقبال چنڑ

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:30

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد اور وزیر کو آپریٹوملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو پوری قوم خراج عقیدت و تحسین پیش کر تے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ہم اپنے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے او ر ان کے سہولت کاروں کو بھی چن چن کر عبرت ناک سزائیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری کو ہر صورت مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے باغی سیاستدان وقت کی نزاکت کو کیوں نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ یہ وقت کسی د ھرنے یا سیاسی شو کا نہیں ہے جس میں اپنی قوت کا مظاہرہ کر کے کسی پر اپنی دھاک بٹھائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت مخالف سیا ستدانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیے کہ ملک کی ترقی کرتی معیشت کو دشمن قوتیں کس طرح پاش پاش کرنے کے در پے ہیں۔

کیا وہ یہ نہیںچا ہتے کہ ہم اپنے وطن کوعظیم تر بنا کر اپنی نئی نسل کوجدید اور ہر سہولت سے مزین پاکستان دیں۔اس بات سے اب صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان حکومت مخالف سیاستدانوں کے پاس دشمنوں کا ایجنڈا ہے جس پر وہ عمل پیراہیں ۔ ان کو جان لینا چاہیے کہ ملک کو دوبارہ پستی کی طرف دھکیلنے والوں کو ہماری نوجوا ن نسل کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔کیونکہ اللہ کسی بھی قوم کو اپنی حالت بدلنے کا موقع صرف ایک بار ہی دیتا ہے اگر اب بھی اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا گیا تو پھر تاریک مستقبل کا سوچ لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :