سندھ پولیس افسران کی امریکی قونصل خانے کی محفل میں شرکت

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) سانحہ کوئٹہ کے بعد بلوچستان پولیس حالت سوگ میں ہے لیکن سندھ پولیس کے افسران کراچی میں امریکی قونصل خانے میں سجی محفل رقص میں لطف اندوز ہوتے رہے۔کراچی میں امریکی قونصل خانے میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کے علاوہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس کے کئی افسران بھی رقص وسرور کی محفل میں موجود تھے۔محفل رقص میں ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک٬ ڈی آئی جی ساوتھ آزاد خان ٬ ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل٬ ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ کے علاوہ ایس پی رینک کے افسران بھی شریک تھے۔یاد رہے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کے بعد آئی جی سندھ نے کراچی میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی ہے تاہم پولیس افسران کی اس موقع پر میوزیکل نائٹ میں شرکت پر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :