Live Updates

پاکستان تحریک انصاف سے قبل پولیس کا اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 13:48

پاکستان تحریک انصاف سے قبل پولیس کا اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی کال دے رکھی ہے تاہم اسلام آباد پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے قبل پولیس ہی اسلام آباد کو بند کردے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں وفاقی پولیس نے دو نومبر کو پی ٹی آئی کے دھرنے سے قبل اسلام آباد کو بند کرنے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا ہے جس کے تحت وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز لگائے جائیں گے۔

علاوہ ازیں وفاقی پولیس کی مدد اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایف سی اور پنجاب ریزرو کے 5 ہزار اہلکار بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جو دھرنے کے مظاہرین سے نمٹیں گے۔ وفاقی دارالحکومت کی سکویرٹی کو مزید مؤثر کرنے کے لیے کم و بیش 25 ہزار اہلکاروں کو بلائے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جن کے قیام و طعام کی مد میں 46 کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات