متعلقہ محکمے ڈینگی کے مربوط انسدادی اقدامات یقینی بنائیں٬ کمشنر فیصل آباد

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:29

فیصل آباد۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) کمشنر فیصل آباد ڈویژن مومن آغانے کہا ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے موجودہ موسم انتہائی حساس ہے لہٰذا کسی بھی جگہ ڈینگی مچھر کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی اس لئے متعلقہ محکمے مربوط انسدادی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی کے پھیلائو کے امکانات کو ختم کیا جا سکے نیز ڈینگی وائرس سے بچائو کیلئے وسیع آگہی مہم کے ذریعے شہریوں میں شدید احساس پیدا کرنے کے علاوہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا موجب بننے والوں کی گرفتاری سے بھی گریز نہ کیاجائے کیونکہ کمیونٹی کی شمولیت سے ہی اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :