پاکستان سمیت دنیا بھر میں چنبل سے بچائوکا عالمی دن 29اکتوبرکو منایا جائے گا

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:53

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںچنبل سے بچائوکا عالمی دن 29اکتوبرکو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد سورائسس (Psoriasis) کے حوالے سے معلومات اور اس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی آبادی کاتقریباً تین فیصد چنبل کے مرض کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اس دن کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت٬وزارت صحت اور این جی اوز کے زیر اہتمام کانفرنس٬ خصوصی سیمینارز٬واک اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں طبی ماہرین عوام کو چنبل سورائسس (Psoriasis ) کی اقسام ٬وجوہات٬علامات٬علاج معالجہ اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں گے۔عالمی سطح پر ہر سال چنبل سورائسس (Psoriasis ) کا عالمی دن 29اکتوبر کو دنیا بھر کے 125ملین چنبل کے مریضوں کی آواز دنیا بھر تک پہنچانے کیلئے ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :