ساہیوال ‘توڑی کے ٹرالر پر بیٹھامزدور واپڈا کی لائن سے بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) ساہیوال فتو والا والا موڑ ڈیرہ رحیم روڈ پر چک 9-133ایل قبرستان کے قریب گندم کے بھوسہ (توڑی)کے ٹرالر پر سوار 25سالہ محنت کش غلام مرتضیٰ بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 40ڈی اوکاڑہ دیپالپور روڈ کے غلام رسول نے ڈیرہ رحیم سے اپنے ٹریکٹر ٹرالر نمبر 6425ایس اے ڈی میں منگل کی رات کو ایک زمیندارسے گندم کا بھوسہ(توڑی)خریدی اور ٹرالر میںلوڈ کر کے واپس اپنے چک اوکاڑہ جا رہے تھے کہ اسکا بیٹا غلام مرتضیٰ اور دوسری لیبر توڑی پر لیٹے ہوئے تھے کہ چک 9-133ایل کے قبرستان کے قریب اچانک غلام مرتضیٰ کے موبائل فون کی گھنٹی ہوئی اور وہ بیٹھا تو اوپر سے گزرنے والی واپڈاکی تاروں سے چھونے کے سبب بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور موقعہ پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے٬ٹریکٹر ٹرالر کا ڈرائیور متوفی غلام مرتضیٰ کا باپ غلام رسول تھا۔